صحت و سائنس
11 جولائی ، 2014

پشاور :حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کانگو وائرس کا مریض جاں بحق

پشاور :حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کانگو وائرس کا مریض جاں بحق

پشاور .......پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا ہے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں گزشتہ روز کانگو وائرس کے دو مشتبہ مریض لا ئے گئے۔54 سالہ نواب علی کا تعلق بنوں سے تھا جو گزشتہ روز کانگو وائرس سے جاں بحق ہوا ہےجبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضہ 25سالہ رویا بھی داخل ہے جوافغانستان کی شہری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کی حالت بھی تشویشناک ہے تاہم اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوائے جا چکے ہیں تاہم خون کے نمونے کے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال نہیں آئی ۔

مزید خبریں :