دلچسپ و عجیب
11 جولائی ، 2014

میکسیکو میں انسان اورمگرمچھ کی انوکھی شادی

میکسیکو میں انسان اورمگرمچھ کی انوکھی شادی

میکسیکو سٹی........ویسے تو آپ نے بہت سی دلچسپ اورمہنگی ترین شادیاں دیکھی ہوں گی، لیکن ہم آپ کو لیے چلتے ہیں ایسی انوکھی شادی کی تقریب میں جواس پہلے نہ سنی نہ دیکھی۔ جہاں ایک انسان نے مگر مچھ سے شادی کرلی، شادی کی رسمیں ادا کرتا یہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ میکسیکو میں واقع ایک ٹاؤن کا میئر ہے، جہاں کی ایک قدیم روایات کے مطابق مگر مچھ ایک شہزادی ہے اور اگر مگرمچھ سے شادی کی جائے تو اس سے سمندر میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اس علاقے کی اکثریت ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہے۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ میئر نے بھی شادی کی تمام رسموں کو خوب انجوائے کیا اور اپنی دلہنیا کے ساتھ رقص بھی کیا۔

مزید خبریں :