12 جولائی ، 2014
ری ڈیو جنیرو......ورلڈ کپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن کا میچ آج میزبان برازیل اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ڈچ کوچ میچ کو بیکار قرار دے رہے ہیں جبکہ برازیلین کوچ نے میچ کو ٹیم کے مورال کے کئے اہم قرار دیا ہے۔میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ رات ایک بجے کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس کی۔ایک طرف ہیں برازیلین کوچ لوئی فلپ اسکولاری جنہوں نے سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بھی استعفی دینے سے انکار کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ اپنے مستقبل کا فیصلہ تیسری پوزیشن کے میچ کے بعد کریں گے۔کھیل میں اچھے برے لمحے آتے ہیں۔برازیل ٹاپ تھری میں آسکتا ہے۔دوسری طرف ہالینڈ کے کوچ لوئی وین گال نے تیسری پوزیشن کے میچ کو بیکار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچز ہونے ہی نہیں چاہیے۔وہ گزشتہ دس سال سے اس بار ے میں بات کررہے ہیں۔فٹبال کی دنیا میں صرف چمپیئن بننا ہی اعزاز ہے۔تیسری، چوتھی پوزیشن کی کو ئی اہمیت نہیں۔اور آخر میں بات میں برازیل کے انجرڈ کھلاڑی نیمار کی جن کی عدم موجودگی سے برازیل کی امیدوں کو سخت دھچکا لگا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں اپنی ٹیم کی سپورٹ کے لئے نیمار ٹیم کے ہمراہ بنچ پر موجود ہونگے۔