صحت و سائنس
22 جولائی ، 2014

پاکستان میں تمباکو نوشی سے متعلق قوانین ،عوام کتنے باخبر ہیں

پاکستان میں تمباکو نوشی سے متعلق قوانین ،عوام کتنے باخبر ہیں

اسلام آباد.....امریکی عدالت نے صارفین کو تمباکو کے اثرات بتانے میں غفلت برتنے پر ایک سگریٹ نوش کی بیوہ کو 23 اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی سے متعلق کیا قوانین رائج ہیں اور عوام ان سے کتنے باخبر ہیں ؟؟؟ سگریٹ ، پان ، نسوار یا ہوگٹگا ، سب تمباکو نوشی کی شکلیں ہیں ، اورسبھی صحت کیلئےانتہائی خطرناک بھی ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں تمباکونوشوں کی تعداداڑھائی کروڑ ہے اوران میں سے ہرسال ایک لاکھ تمباکونوشی کی بیماریوں کےباعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تمباکو کازہر روزانہ 274 افراد کو لقمہ اجل بناتاہے ۔ تمباکو ہر لحاظ سے نقصان دہ ہے ۔اس کے پتے pestisides ہیں ۔ اس میں 15 قسم کے کینسرز ہیں جن کی براہ راست وجہ تمباکو ہے ،،دنیا میں جو میجر 10 بیماریاں ہیں ان میں سے 6 کی وجہ تمباکو نوشی ہے ۔ پاکستان میں انسداد سگریٹ نوشی اور نان سموکرز کے تحفظ کا قانون 2002 سے رائج ہے ۔جس کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرناجرم ہے جس کی سزاقید کےساتھ جرمانہ بھی ہے ۔ حکام کےمطابق سگریٹ کے پیکٹس پر ہیلتھ وارننگز 1979 سے درج ہیں جب کہ 2010 سے تصویری وارننگ بھی شائع کی جارہی ہے ۔ اگرسگریٹ کےکسی پیکٹ پرکسی طرح کی کوئی وارننگ موجودنہیں تو یہ غیررجسٹرڈ ہےیاپھراسمگلڈ۔ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام ماہر تکنیکی امور ،ٹوبیکو کنٹرول سیل کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹاورٹ TORT قوانین موجودتوہیں لیکن غیرواضح تاہم صارفین کے تحفظ کے آرڈیننس 2005 کے بعد شہریوں میں یہ شعوراجاگرہوا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کےخلاف شکایت کی صورت میں عدالت سےرجوع کرسکتے ہیں ۔ دوسری جانب وزارت ہیلتھ سروسزریگولیشن نے 31 مئی 2014 سے تمباکو نوشی کی تمام مصنوعات کی تشہیرو اشاعت پر پابندی کا اعلان کردیاہے ۔

مزید خبریں :