دلچسپ و عجیب
18 اگست ، 2014

بر طانیہ نے دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال تیار کر کے عالمی ریکارڈبنا دیا

بر طانیہ نے دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال تیار کر کے عالمی ریکارڈبنا دیا

لندن......بر طانوی ٹائون بلیک پول کے شہریوں نے دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال تیار کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 59فٹ قطر کی حامل اس دیوہیکل بیچ بال(Beach Ball) کو سفید اور مالٹے کی رنگت میں تیار کیا گیا ہے۔اس دنیا کی سب سے بڑی بیچ بال میں ہوا بھر کر ساحل ِ سمندر کے کنارے بھی رکھ دیاگیا ہے جو تیز ہوا کے جھونکوں پر ہل جل کر وہاں آئے سیاحوں کی تو جہ کا مر کز بنی ہو ئی ہے۔ مضبو طی سے رسیوں سے بندھی یہ بیچ بال ساحل سمندر پر عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دی گئی ہے جسے دیکھنے اور اس کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے وہاںلوگوں کا رش لگ چکا ہے۔

مزید خبریں :