19 اپریل ، 2012
ایمسٹرڈیم…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ کچھ کیڑوں مکوڑوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے اور انہیں کھانا صحت کے لیے بیحد مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ڈچ طلباء نے اسی تحقیق پر عمل کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا حشرات الارض کا کسٹرڈ پائی تیارکرلیا ہے۔ ٹڈوں کے مرکب سے بننے والا یہ کسٹرڈ پائی ہالینڈ میں ملک کی پہلی حشرات الارض کی تراکیب پر مشتمل کھانوں کی کتاب کے اجراء کے موقع پرپیش کیا گیا جس پر ٹڈوں سے ہی سجاوٹ کی گئی تھی۔