صحت و سائنس
28 ستمبر ، 2014

بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کوئٹہ..... بلوچستان کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم کل سے شروع ہورہی ہے ۔ مہم کے دوران 14لاکھ 35ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کےقطرے پلائےجائیں گے ۔ ڈپٹی منیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹرمحمد اسحاق پانیزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کل سے شروع ہونے والی مہم کے لئے 4ہزار912موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان اضلاع میں 2سو21ٹرانزٹس پوائنٹس اور 6سو44مقررہ مقامات پر بھی پولیو سے بچائو کےقطرےپلانے کا اہتمام کیاجائےگا۔ ڈاکٹر محمد اسحاق نے یہ بھی بتایا کہ اس بار مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین کےعلاوہ وٹامن اے کےقطرے بھی پلائے جائیں گے۔ رواں سال صوبے میں پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئےجن میں سے دو کا تعلق کوئٹہ اور تین کا قلعہ عبداللہ سے ہے۔ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ صوبے کے پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں 29ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی مہم حال ہی میں چلائی گئی مہم کی وجہ سے موخر کی گئی ہے تاہم ان اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم 13اکتوبرسے شروع کئےجانےپر غورکیاجارہاہے۔

مزید خبریں :