دلچسپ و عجیب
17 اکتوبر ، 2014

' برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

 ' برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ

لندن ....... برطانوی شہر ساؤتھمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کرو زشپ جو لنگر انداز ہو گیا ہے۔ اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5گنا بڑا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3سال میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہازایک ہزار 187فٹ لمبا72فٹ اونچا208فٹ چوڑااور 2لاکھ25ہزارٹن وزنی ہے۔ کروزشپ میں 5 ہزار400 سے زائد مسا فروں کی گنجا ئش ہے۔ یہاں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس ،سوئمنگ پولز،اپارٹمنٹس ،جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ ہے 3ہزارامریکی ڈالرزہے۔

مزید خبریں :