29 اکتوبر ، 2014
پشاور.......پشاوراورخیبرایجنسی سے پولیوکے چارکیسزسامنے آنے کے بعدملک بھرمیں پولیوکیسزکی تعداد2سو31 ہوگئی ہے۔نئے پولیوکیسزمیں سے دوکاتعلق پشاوراوردوکاخیبرایجنسی سے ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 1سو50 ،ملک بھر میں 2سو31 جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق فاٹا میں 16 سال قبل 1998ء میں پولیو کیسز کی تعداد 150 سے زائد تھی۔