صحت و سائنس
06 نومبر ، 2014

ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے 27رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے 27رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

کراچی.......ایبولا وائرس سے متعلق سیکریٹری صحت کی سربراہی میں 27رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایئرپورٹ،کسٹم ،ایف آئی اے ،اے ایس ایف ، محکمہ ماحولیات ،صحت ،زراعت،خوراک کے افسران بھی ایبولا وائرس اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہونگے۔کمیٹی میں نجی جامعات کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایبولاوائرس اسٹیئرنگ کمیٹی وسائل کی فراہمی اور صوبائی سرویلنس سیل کا قیام کرے گی اور کمیٹی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کنٹی جنس پلان ترتیب دینے کی ذمہ دار ہوگی،جبکہ یہ کمیٹی ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لیے ایس او پی تیار کرے گی۔

مزید خبریں :