کھیل
08 نومبر ، 2014

پاکستان اور نیوزی لینڈ ابوظہبی ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ ابوظہبی ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گے

ابوظہبی ....... پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اس معرکہ کی تیاری کے لیے ابوظہبی میں بھرپور پریکٹس کی۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی ٹیم پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ میچ کے لئے ٹیم بھی تبدیلی کا امکان نہیں۔ چیف سلیکٹرمعین خان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ضرور ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔ پچھلی جیت کو بھلا کر کھلاڑیوں کا ہدف نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم برینڈن مکولم کی قیادت میں میدا ن میں اترے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 50 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے 23 پاکستان نے اور 7نیوزی لینڈ نے جیتے، 20ٹیسٹ ڈرا ہوگئے۔ میچ کی تیاری کیلئے ابوظہبی میں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :