17 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی......خیبر ایجنسی میں آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران تحصیل باڑہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایجنسی سرجن داکٹر محمد رحمن کے مطابق خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 26ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ان میں 34 ہزار بچوں کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، جہاں گزشتہ پانچ سالوں سے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جاسکی تھی۔حالیہ فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے بچوں کو ایجنسی کے داخلی و خارجی راستوں اور ریلیف کیمپس میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔