صحت و سائنس
22 نومبر ، 2014

سرگودھا:مزید 2نومولود بچے دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

سرگودھا:مزید 2نومولود بچے دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

سرگودھا .......سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ٹیچنگ اسپتال میں آج مزید 2نومولود بچے دم توڑ گئے4روز کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر 17ہوگئی ہے ۔سرگودھا کے ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتا ل میں زیر علاج نومولود بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے ۔آج بھی مزید زیر علاج 2نومولود بچے وفات پاگئے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وفات پانے والے بچوں کی پیدائش گھروں میں ہوئی تھی ۔ جنہیں تشویشناک حالت کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں 22نومولود بچے زیر اعلاج ہیں ۔

مزید خبریں :