22 نومبر ، 2014
پشاور ......پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی علامتی ہڑتال ہفتے کو دوسرےروز بھی جاری ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ دوسرےروز بھی ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی۔ صبح آٹھ سے دس بجے تک ڈاکٹروں نے صرف ایمرجنسی میں ڈیوٹی دی۔ ڈاکٹروں کے مطالبات میں پرائیویٹ پریکٹس پر عائد پابندی کا خاتمہ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا استحکام، تنخواہوں میں اضافہ، اور ہیلتھ کیئر قانون میں اصلاحات شامل ہیں۔