صحت و سائنس
22 نومبر ، 2014

پشاور کیلئے خصوصی پولیو مہم کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور کیلئے خصوصی پولیو مہم کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور......پشاور میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نےصوبائی دارالحکومت میں ایک روزہ خصوصی پو لیو مہم کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن کے لیے چار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب 20 اضلاع میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 24 نومبر کو شروع کی جا رہی ہے جس میں 19لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پو لیو پی ون وائرس تاحال ماحول میں موجود ہے جو بچوں کے لیے خطرناک وائرس تصور کیا جا رہا ہے، یہ وائرس ایک بچے سے دوسرے بچے میں باسانی منتقل ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :