صحت و سائنس
24 اپریل ، 2012

کراچی:6ٹانگوں والا بچہ آپریشن کے بعد صحت یاب

کراچی:6ٹانگوں والا بچہ آپریشن کے بعد صحت یاب

کراچی… سکھر سے تعلق رکھنے والے چھ ٹانگوں والے بچے کی کامیاب سرجری کے بعد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ڈکٹرز کا کہنا ہے بچے کو چھ ہفتے بعد فالو اپ چیک اپ کے لئے بلایا گیا ہے تاہم اب مزید سرجری کی فی الحال ضرورت نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے اور امید کرتے ہیں اسکی مزید سرجریز بھی کامیاب ہونگی۔ سکھر کے رہائشی عمران شیخ کے گھر چھے ٹانگوں والے بچے کی پیدائش 13اپریل کو ہوئی تھی جس کو 16اپریل کو قومی ادارہ برائے صحت اطفال(این آئی سی ایچ)اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر19اپریل کو اسپتال کے سینئر ڈاکٹر جمشید،ڈاکٹر ناصر،ڈاکٹر صوفیہ سمیت دیگر ڈاکٹروں نے دو گھنٹے تک کامیاب آپریشن کرکے جسم کے بیرونی اضافی اعضاء نکال دئے تھے جس کے بعد بچے کو آئی سی یو میں داخل کردیا تھا ۔ آپریشن کے بعد ے بچے کی صحت بتدریج بہتر ہونا شروع ہوگئی تھی ڈاکٹرز نے کہا کہ کچھ اعضاء ابھی جسم میں باقی ہے لیکن فی الحال اس کی مزید سرجری کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ بچے کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سینٹر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اجلاس کے بعد کیا ہے۔

مزید خبریں :