04 دسمبر ، 2014
نیو یارک.......کورین گلوکار سائی کے گانے "گینگ نم اسٹائل " نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ گانا آن لائن اتنا دیکھا گیا کہ یو ٹیوب کی گنتی ختم ہو گئی۔ گینگ نم اسٹائل گانا صرف دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا،جنوبی کوریا کے گلوکار کا گایا یہ گانا اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے پہلے ہی دن سے ہٹ ہوگیا تھا۔اب اس نے یوٹیوب پر ایک ایسا ریکارڈ بناڈالا ہے جسے توڑنا تو دور کی بات، شاید ہی اس کے قریب بھی پہنچ سکے۔یوٹیوب پر اس گانے کو دیکھنے والوں کی تعداد 2 ارب 14 کروڑ74 لاکھ 83 ہزار ہوئی. ور کاؤنٹر نے بھی اس سے آگے جانے سے انکار کردیا ہے۔کمپنی کے مطابق، کمپیوٹر پروگرام کی وجہ سے اس سے زیادہ گنتی ممکن ہی نہیں۔