25 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں جاری روزہ انسداد پو لیو مہم کا آج تیسرادن ہے جس میں پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جارہے ہیں۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی کے مطابق انسداد پو لیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 51 لاکھ اور قبائلی علاقوں میں 10 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جبکہ پولیو مہم کے دوران وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں جس سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا۔