صحت و سائنس
25 جنوری ، 2012

پنجاب میں دوا کا ری ایکشن ،مرنے والوں کی تعداد70 ہوگئی

پنجاب میں دوا کا ری ایکشن ،مرنے والوں کی تعداد70 ہوگئی

لاہور…لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 70تک پہنچ گئی ہے،پنجاب حکومت نے انتقال کرجانے والوں کے ورثا کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ادویات کے مبینہ ری ایکشن سے اب تک 70افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ سروسزہسپتال میں 38 ،گنگا رام میں 13،میو اور جناح ہسپتال میں 9، 9 اور ایک پی آئی سی میں جاں بحق ہوا۔ مریضوں کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شادمان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔۔ ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج و معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ متاثرہ مریضوں کا مفت علاج یقینی بنایا جائیگا۔حکومت پنجاب کی طرف سے پراسرار بیماری کے مریضوں کو متبادل ادویات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن اورکاوٴنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :