کاروبار
21 دسمبر ، 2014

رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد...... گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال بسوں کی فروخت میں کمی تاہم قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹریکٹروں، کاروں اور ٹرکوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے مجموعی فروخت میں 3 ہزار393 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر2014ء کے دوران مجموعی طور پر26 ہزار214 گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 22ہزار821 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :