دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2012

سوئٹزرلینڈ: دماغی اشا روں سے کنٹرول ہونے والا روبورٹ تیار

سوئٹزرلینڈ: دماغی اشا روں سے کنٹرول ہونے والا روبورٹ تیار

برن …سوئس سائنسدانوں نے جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے دماغی اشاروں سے کنٹرول ہونے والا روبورٹ تیار کر لیا ہے ۔اس روبوٹ کا کنٹرول ایک ٹوپی نما ڈیوائس سے منسلک ہے جسے سر پر پہن کر معذورافراد اس روبوٹ کو کنڑول کر سکتے ہیں۔ ٹوپی میں نصب سنسرزدماغ سے موصول ہونے والی ہدا یا ت کو رو بو ٹ تک پہنچا تے ہیں جن کے نتیجے میں یہ روبورٹ ردِ عمل کا مظاہرہ کرتا ہے اور ہمہ وقت تمام سرگرمیوں کو ریکا رڈ بھی کرتا ہے ۔ اس جدید رو بوٹ کو ایک سو کلو میٹر کے فاصلے سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کی مد د سے معذور افراد روزمرّہ کے کام با آسانی سر انجا م دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :