26 اپریل ، 2012
نیویارک …اکثر والدین کو اپنے بچوں کے با رے میں یہ جملہ کہتے سنا گیا ہے کہ وقت کا پتہ ہی نہیں چلااور یہ اتنی جلدی بڑے ہو گئے۔یہ جادو ہے یا آنکھوں کا دھوکا لیکن ایک باپ نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس تصویر کے ذریعے ثا بت کر دیا ہے کہ اس کی بیٹی 2منٹ45 سیکنڈمیں 12 سا ل کی ہو گئی ہے۔یہ کوئی جا دو نہیں بلکہ حقیقت ہے ،ہالینڈ سے تعلق رکھنے والیLotte نا می اس12سالہ بچی کے والدFrans Hofmeesterایک فلمساز ہیں جنہوں نے پیدائش سے لے کر 12سال کی عمر تک ہر ہفتے اس کی تصاویر کھینچی اور پھر ان تما م تصاویر کو ایڈیٹ کر کے ایک ویڈیو کی شکل میں تبدیل کردیا۔2 منٹ45سیکنڈ کے دورانیے کی اس ویڈیو میں Hofmeesterنے نہایت تیزی سےLotteکی زندگی کے12سا ل تک کے سفر کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ اسکا بدلتارنگ وروپ ،تبدیل ہوتے ہیرا سٹائل اور نشوونما واضح طور پردیکھی جاسکتی ہے۔