02 جنوری ، 2015
روم.......مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے والا اطالوی ڈاکٹر تجرباتی ادویات کے استعمال سے صحت یاب ہوگیا ہے ۔ سسلی نامی شہر سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ڈاکٹر کو روم کے ایک طبی انسٹی ٹیوٹ میں الگ تھلگ رکھاگیا تھا ۔ اس ڈاکٹر کو نومبر کے وسط میں سیرالیون سے اٹلی لایاگیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے بتایاکہ یہ ڈاکٹر چند دنوں سے معمول کے مطابق کھانا کھارہا ہے اس کی سانس بھی معمول کے مطابق ہے ۔ڈاکٹر اٹلی کی مخیر تنظیم کی ایمرجنسی امدادی سرگرمیوں کیلئے سیرالیون میں کام کررہا تھا ۔ اس ڈاکٹر کا تجرباتی ادویات سے علاج کیاگیا تھا ۔ مقامی حکام کے مطابق صحت یابی کے بعد اب اس ڈاکٹر کو الگ تھلگ کیے گئے وارڈ سے ہسپتال کے وارڈ میں منتقل کرکے زیرمشاہدہ رکھاجائے گا۔