07 جنوری ، 2015
نیویارک..........امریکی سائنس دانوں نے کہکشاں میں زمین سے مشابہ 8نئے سیارے دریافت کیے ہیں لیکن ان تک پہنچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نظام شمسی سے بہت دور 8نئے سیارے دریافت کیے ہیں جن میں سے ایک کُرہ زمین سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے اسے ’’زمین سے بہت مشابہت رکھنے والا انجان کُرہ‘‘ قرار دیا ہے۔ان آٹھوں سیاروں کو ناسا کی کیپلر خلائی دوربین کی مدد سے دریافت کیا گیا جس کے بعد اس طرح کے بیرونی سیاروں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ بیرونی سیاروں سے مراد وہ سیارے ہیں جو نظامِ شمسی سے باہر پائے جاتے ہیں۔