26 جنوری ، 2015
لندن ......برطانیہ میں خرگوشوں کے درمیان رکاوٹیں عبور کرنے کے گرینڈ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔گھڑ دو ڑ میں گھو ڑ وں کی چھلا نگیں مارکر رکا وٹیں پا رکر تے تو آ پ نے دیکھا ہو گا لیکن برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائرمیں یہ کا م اب خرگوشوں نے بھی شر وع کر دیا ہے۔نارتھ یارکشائرکے قصبے ہیروگیٹ میں93ویں سالانہ اینمل شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہر نسل کے چھوٹے بڑے چوہے اور خرگوش موجود تھے۔دو روز تک جاری رہنے والے اس شو میں خرگوشوں کے درمیان سالانہ ریبٹ گرینڈ نیشنل ایونٹ کااہتمام کیا گیاجس میں کئی ممالک سے آئے خرگوشوں کی ٹیموں کے درمیان رکا وٹیں پا ر کر نے کے مقابلے کروائے گئے۔اس منفرد مقابلے کیلئے ننھے منے خر گوشو ں کیلئے خصوصی طور پر چھو ٹی چھو ٹی رکا روٹیں تیا ر کی گئیں تھیں جنہیں پھلانگتے ہوئے یہ اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا مظاہر ہ پیش کرتے نظر آئے۔