شہر شہر
10 دسمبر ، 2016

لاہور :8 سالہ بچہ گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور :8 سالہ بچہ گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 8سال کا بچہ گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، زخمی عمرکو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

پولیس کےمطابق 8سالہ عمرٹاؤن شپ میں بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھاکہ گردن پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ، بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےواقعےکا نوٹس لیتےہوئے غفلت کےمرتکب ذمےداروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہےاور کہا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کےقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

انہوں نے بچےکو علاج معالجےکی ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :