شہر شہر
22 مئی ، 2017

کراچی: موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی: موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہےجبکہ آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں 5 سے 10 نوٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :