شہر شہر
21 جون ، 2017

کراچی: رواں ماہ 18 افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی: رواں ماہ 18 افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی میں رواں ماہ کے 20 روز میں 18 افراد کو قتل کردیا گیا، شہری 77 گاڑیوں اور ایک ہزار 455 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم کردیے گئے، پولیس حکام چین کی بانسری بجاتے رہے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے رواں ماہ کے 20 دنوں میں شہر میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

موت کے ہرکاروں کو ماہ مقدس میں بھی کوئی لگام نہ ڈال سکا، شہر میں ڈکیتی میں مزاحمت اور ذاتی رنجش کی بنا پر 18 افراد کو قتل کردیا گیا۔

یہی نہیں اسی عرصے میں 77گاڑیاں چوری جبکہ 11اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں، اسی دوران 1455موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ 132 چھین لی گئیں۔

رواں ماہ شہر میں 876 موبائل فونز چوری ہوئے جبکہ اسٹریٹ کرائم کی 573 وارداتوں میں شہریوں کو موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔

اسی عرصے میں بھتہ خوری کی 4وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔

ایک جانب شہر میں یہ سب ہوتا رہا تو دوسری طرف محکمہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتا رہا۔

مزید خبریں :