Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
08 اگست ، 2017

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، دو سے تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے آنے والے 6سے 7 دہشت گرد لاہور میں داخل ہونا چاہتے تھے، سگیاں کے قریب سی ٹی ڈی نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کو روکا تو مقابلہ ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔

فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Advertisement