19 فروری ، 2015
کراچی.........بلدیہ عظمیٰ کے مالی مسائل کے باعث کنٹریکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کو دوا اور کھانے کی سپلائی بند کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ نے دواؤں کے 18کروڑ اور کھانے کی مد میں 5کروڑ ادا نہیں کیے جس کے باعث کنٹریکٹرز نے عباسی شہید، سوبھراج، رفیقی شہید سمیت16 اسپتالوں میں دوائوں اور کھانے کی سپلائی بند کردی۔