04 اپریل ، 2015
اسٹاک ہوم.......ریسٹورنٹ میں کام کرنے والوں کے لیے بڑی تعداد میں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے انتہائی مشکل کام ہوتا ہے، لیکن یہ شیف تو انتہائی اسمارٹ نکلا۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والا یہ شیف ایک ریسٹورنٹ میں ملازم ہے، جہاں وہ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے کے لیے ڈرل مشین کا استعمال کرتا ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی یہ ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، جس میں ماہر شیف نے ڈرل مشین کا استعمال کر کے محض چند سیکنڈوں میں درجنوں سیب کے چھلکے اتار دیئے۔