دلچسپ و عجیب
04 اپریل ، 2015

حفاظتی انتظامات کے بغیر 60فٹ بلند چوٹی سر کرنیوالا بہادر مہم جو

حفاظتی انتظامات کے بغیر 60فٹ بلند چوٹی سر کرنیوالا بہادر مہم جو

لندن.......عام طور پر بلند و بالا پہاڑوں کو سَر کرنے کے لیے مختلف قسم کے آلات، رسیاں اور اوزار استعمال کیے جا تے ہیں، لیکن برطانوی مہم جو نے یہ کارنامہ انوکھے انداز سے سرانجام دے کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ جولین لائنز نامی مہم جو نے رسیوں اور دیگر آلات کے بغیر اسکاٹ لینڈ میں واقع 60فٹ بلند چوٹی اپنے ہاتھوں اور پیروں کے سہارے سر کی اور فری کلائمبنگ کے ماہر کھلاڑیوں میں اپنا نام شامل کروا لیا۔ 42سالہ جولین لائنز گذشتہ کئی برس سے بلند پہاڑوں پر مہم جوئی کر رہا ہے اور خطرناک ترین مقامات پر سولو کلائمبنگ کے ذریعے بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا چکا ہے۔

مزید خبریں :