دلچسپ و عجیب
14 اپریل ، 2015

ہزاروں افرادنے گٹار نما ساز بجاتے ہوئے عالمی ریکارڈبناڈالا

ہزاروں افرادنے گٹار نما ساز بجاتے ہوئے عالمی ریکارڈبناڈالا

نیویارک ........بحر الکاہل کے جزیرے ٹاہیٹی میں گذشتہ روز ہزاروں گٹار ساز افراد کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جنہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چھوٹے سائز کا گٹار (یوکلیلے)بجانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی اس منفرد کاوش کیلئے کم وبیش4ہزار7سو50 افراد فٹ بال کلب میں جمع ہوئے۔گنیز کے نمائندے کی موجودگی میں ان افراد نے30منٹ تک یوکلیلے پر مختلف دھنیں بجائیں اور باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعدبیک وقت ہزاروں افراد کی یوکلیل گٹار بجانے کی کوشش کوریکارڈ بک میں شامل کرلیاگیا ہے۔واضح رہے کہ یوکلیلے بجانے کا سابقہ ریکارڈبرطانیہ میں جولائی2014ء میں قائم کیا گیا تھا جس میں 4ہزارافراد نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :