صحت و سائنس
07 مئی ، 2012

قبائلی علاقوں میں پولیوکا نیا کیس سامنے آگیا

قبائلی علاقوں میں پولیوکا نیا کیس سامنے آگیا

پشاور… قبائلی علاقوں میں پولیو کاایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے سرڈن میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے سرڈن میں اقرا نامی بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ بچی کی عمر ایک سال بتائی جاتی ہے۔ رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ای پی آئی فاٹا کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی دور دراز اور شورش زدہ علاقوں تک عدم رسائی ہے۔

مزید خبریں :