دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2015

ممبئی: ماں نے بیٹے کے لیے دولہا کی تلاش شروع کر دی

ممبئی: ماں نے بیٹے کے لیے دولہا کی تلاش شروع کر دی

ممبئی........بھارتی تاریخ میں پیش آیا ہے ایک انوکھا واقعہ، ایک ماں نے اپنے بیٹے کے لیے دلہا کی تلاش شروع کردی ہے، جی آپ نے درست سنا دلہن نہیں دلہا کی تلاش شروع کردی ہے۔ سیکیولر بھارت میں آئے روز انسانیت سوز جرائم کی خبریں تو معمول کا حصہ ہیں ہی، لیکن گذشتہ روز اخلاقی گراوٹ پر مبنی ایک ایسی خبر منظرعام پر آئی جس پر سب ہی حیران رہ گئے۔ ممبئی میں ایک ماں نے اپنے 36سالہ بیٹے کے لیے موزوں دلہا کا اشتہار دے دیا اور ذات پات کی قید بھی نہیں رکھی گئی، اشتہار کے جواب میں مہا بھارت کے درجنوں لوگوں نے اپنے آپ کو دلہا کے لیئے پیش کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی قانوناً جرم ہے، اس سے قبل 2009 میں دلی ہائیکورٹ نے ایک ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کو قانونی قرار دیا تھا، لیکن 2013میں بھارت کی عدالت عظمیٰ نے دلی ہائیکورٹ کے احکامات کو کالعدم کرتے ہوئے ایک بار پھر ہم جنس پرست شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :