13 جون ، 2015
پورٹ ولا........زندگی تو سب کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں، جن کی تکمیل کے لئے وہ جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سیم کوسمین کا شمار بھی ایسے ہی منچلے افراد میں کیا جاسکتا ہے، جو مہم جوئی کرنے ونوٹو جزیرے پر واقع دہکتے ہوئے آتش فشاں پر جاپہنچا۔ خطروں کے اس کھلاڑی نے اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا حامل سوٹ بھی زیب تن کیا ہوا تھا، جو کہ 2000ڈگری فیرن ہائٹ کی تپش برداشت کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ 33سالہ سیم کوسمین کے اس حیرت انگیز اور خطرناک ترین مظاہرے کی ویڈیو فلمبند کرنے کے لیے اس کے دیگر ساتھیوں نے ڈرون کا استعمال کیا اور ابلتے ہوئے آتش فشاں کے قریب کھڑے سیم کی ویڈیو بنا ڈالی۔