دنیا
13 جون ، 2015

سائبر حملے میں سی آئی اے ایجنٹوں کی معلومات بھی چرائی گئیں، امریکی اخبار

سائبر حملے میں سی آئی اے ایجنٹوں کی معلومات بھی چرائی گئیں، امریکی اخبار

نیویارک.......امریکا میں پچھلے ہفتے ہونے والے سائبر حملے میں جو ڈیٹا چرایا گیا اس میں سی آئی اے ایجنٹوں کی ذاتی اور غیر ملکیوں کے ساتھ روابط کی معلومات بھی شامل ہیں۔امریکی حکام کا ابتدا میں کہنا تھا کہ سائبر حملے میں 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات چرائی گئی ہیں ۔ لیکن اب حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 40 لاکھ نہیں ایک کروڑ چالیس لاکھ ریٹائرڈ اور حاضر سروس وفاقی ملازمین کی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ایک اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اگر اس حملے میں سی آئی اے کی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ہے تو یہ بہت بڑا دھچکہ ہے اور اس کے نتیجے میں خفیہ ایجنٹوں کی شناخت ظاہر ہو جائے گی۔حکام کے مطابق اس سائبر حملے کی وجہ سے ہر وفاقی ادارہ متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :