دلچسپ و عجیب
12 مئی ، 2012

امریکی سرفر کا 78فٹ اونچی لہروں پر سرفنگ کا عالمی ریکارڈ

امریکی سرفر کا 78فٹ اونچی لہروں پر سرفنگ کا عالمی ریکارڈ

لزبن…این جی ٹی…سمندر کی لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ان پر سرفنگ کرنا انتہائی مہارت کا کام ہے جس میں بڑے بڑے سرفرز اکثر اوقات مات کھا جاتے ہیں۔ پرتگال میں ایک امریکی سرفر نے78فٹ اونچی سمندر ی لہرپر سرفنگ کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔Garrett McNamara نا می اس ماہر سرفر نے مہارت کا مظاہرہ کر تے ہوئے 78فٹ اونچی سمندر ی لہر پر کامیاب سرفنگ کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ2008میں امریکا سے ہی تعلق رکھنے والے سرفر مائیک پارسنزنے 77فٹ اونچی لہر پر سرفنگ کر کے قائم کیا تھا جسےMcNamara نے ماضی کا حصہ بنادیا۔

مزید خبریں :