12 مئی ، 2012
ْٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی ماہرین آئے دن جدید ٹیکنالوجی کی حامل مختلف ایجادات متعارف کرواتے رہتے ہیں اسی سلسلے میں ایک اور جدیدمشینی روبوٹ سامنے آیا ہے جسے فلمی کرداروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے ۔ Mechaنامی یہ ایک ایسا جدید روبوٹ ہے جسے آج تک صرف ہالی ووڈ موویز اور ویڈیو گیمز میں ہی دیکھا گیا ہے۔ اس دیو ہیکل روبوٹ کوایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اپنے احکامات پر مامور کیا جا سکتا ہے جو تاروں کے ذریعے اس کے ساتھ منسلک ہے۔ 3.8میٹر لمبا اورچار ہزار پانچ سو کلو گرام وزنی ا س روبوٹ کے ہاتھوں میں ایک بندوق بھی تھمائی گئی ہے جس سے یہ گولیوں کے بجائے پانی فائر کر تا ہے۔