12 مئی ، 2012
لندن …این جی این…لندن اولمپکس 2012میں کم و بیش تین ماہ باقی رہ گئے ہیں لہٰذا منتظمین ہرشعبے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔اسی حوالے سے اولمپکس کے موقع پر آفیشل اسٹاف کو ٹریفک جام کی مصیبت سے محفوظ رکھنے کے لیے اولمپکس مقامات کے نزدیک ہی سلیپنگ پوڈ ز تیار کرکے دےئے جارہے ہیں۔دوسری جانب اولمپکس مقابلے دیکھنے کے لیے لندن پہنچنے والے مداحوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل ہونے والے کنٹینرہوٹل رومز تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں کیونکہ جیسے جیسے مقابلوں کے دن نزدیک آرہے ہیں ناصرف ہوٹلوں میں کمروں کا حصول ناممکن ہوتا جارہا ہے بلکہ ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔