04 اکتوبر ، 2015
ویانا.......موسیقی کے سُر بکھیرینے کے لیے سبزیوں کا سہارا لینے والے ویانا کے ویجی ٹیبل آرکسٹرا نے اپنی ماہرت سے سب کو دہنگ کر دیا ہے۔
اس گروپ نے مرچوں کا بگل، پیاز نما وائلن، شلجم نماطبلے، میٹھے کدو کے بنے ڈرمز اور دیگر کئی سبزیوں سے میوزیکل آلات تخلیق کیے ہیں۔
13سال سے اس منفرد شعبے سے جڑے یہ موسیقار اب مختلف ممالک اور علاقوں میں مختلف سبزیوں سے پیدا ہونے والی آوازوں سے بخوبی واقف ہیں اوراپنے ہرکنسرٹ سے قبل یہ گروپ70کلو گرام تازی سبزیاں لیکر تین گھنٹوں میں انہیں تراش خراش کے مختلف آلات کی شکل میں ڈھالتے ہیں۔