05 اکتوبر ، 2015
میڈرڈ......اسپین کے رننگ آف دی بُلز فیسٹیول سے تو ہر کوئی واقف ہوگا جہاں مقامی افراد بپھری بیلوں کے آگ دوڑتے نظر آتے ہیں تاہم اب اسپین میں کھیلا جانے لگا ہے ایک انوکھا کھیلرننگ آف دی بالز۔
اس کھیل میں مقامی قصبے کے افراد بڑے سائز کی گیند کے آگے دوڑتے نظر آتے ہیں۔اسپین کے قصبے مٹائل پینو کے رہائشیوں نے ایک نیا دلچسپ کھیلBoloencierro متعارف کروایا ہے جس میں قصبے کے افراد100کلوگرام وزنی گیند کے آگے دوڑتے ہیں اور انہیں خود کو گیندکے نیچے آنے سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔