05 اکتوبر ، 2015
اوٹاوہ ......دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنا کام اس طرح سے سرانجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے ان کی مہارت کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
کنیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شیف کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جو ایسے انوکھے انداز میں پیزا کی روٹی بناتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
شیف پیزا کی روٹی کئی فٹ بلندی پر ہوا میں اچھالتے ہوئے ایسے شاندار کرتب دِکھاتاہے کہ نہ صرف روٹی انتہائی گول اور خوبصورت بنتی ہے بلکہ تیز رفتاری سے ہاتھوں پرمسلسل گھومتی نظر آتی ہے۔
اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران ایک لمحے کیلئے نہ تو اسکے ہا تھوں کی حر کت رکتی ہے اور نہ ہی رو ٹی نیچے گرتی ہے۔