27 جنوری ، 2012
کرائسٹ چرچ…این جی ٹی…دنیا بھر میں خرگوشوں کی پسندیدہ غذا گاجر ہے لیکن نیوز ی لینڈ میں ایک ایسا خر گوش بھی مو جود ہے جو گا جر کے بجائے کیلے کا شوقین ہے۔ اس خر گوش کی من پسند خوراک کیلا بن گئی ہے جو اب کیلے کھا نے کے باعث بندروں کی برادری میں بھی شامل ہو گیا ہے۔یہ خرگوش اپنی مالکن کی رہنمائی میں اپنے دونوں ہاتھوں میں کیلا پکڑ کراسے کھاتا اور اپنا پیٹ بھر تا ہے جس کی وڈیو کو انٹر نیٹ پر بھی لاتعداد افراد دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔