دلچسپ و عجیب
12 نومبر ، 2015

ہم شکل جڑواں بھائیوں کی ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی

ہم شکل جڑواں بھائیوں کی ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی

کیرالہ......بھارتی ریاست کیرالہ میں ہم شکل جڑواں بھائیوں کی ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی کی منفرد تقریب منعقد ہو ئی جس میںشہہ بالے اور شادی کروانے والے بھی جڑواں تھے۔

کہتے ہیں کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن ایسے رشتے روز روز نہیں بنتے،جی ہاں بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک منفرد شادی کی تقریب ہو ئی جس میں دلہے بھی جڑواں بھائی،ان کی دلہنیں بھی جڑواں اور ان کے ساتھ آنے والے شہہ بالے بھی جڑواں اور ہم شکل ہیتھے۔

پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست کیوں کہ سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ ان دونوں کی شادی کروانے والے پادری بھی نہ صرف جڑواں بھائی بلکہ ایک دوسرے کے ہم شکل بھی ہیں۔آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ان دونوں بھائیوں نے بچپن میں ہی ایک دوسرے سے عہد کیا تھا کہ وہ جڑواں بہنوں سے ہی شادی کریں گے جنہیں ڈھونڈنے میں کئی برس لگے لیکن جب رشتے ملے تو ایسے ملے کہ دیکھنے والے بھی کہے بغیرنہ رہ پائے کہ دیر آید درست آید۔

مزید خبریں :