21 نومبر ، 2015
اسلام آباد.....کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ماڈل ایان علی کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اس حوالے سے حساس اداروں نے پاسپورٹ آفسز کو الرٹ کردیا ہے۔
خبردار، ہوشیار،کیا کرنسی کوئن اڑن چھو ہونے کو ہیں تیار؟؟ذکر ہورہا ہے ماڈل ایان علی کا، جنہوں نے پہلے لگائے عدالتوں کے کئی چکر،کرنسی اسمگلنگ کیس سے جان چھڑانے کی بڑی کوشش کی لیکن فرد جرم عائد ہوہی گئی۔
اب حساس اداروں نے دی ہے اندر کی خبر ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کوئن بیرون ملک جانے کے لیے پر تول رہی ہیں۔ کیا ایان علی کا جعلی پاسپورٹ بنے گا؟؟کیا ایان جعلی شناخت کے ساتھ چھو منتر ہوجائیں گی؟
یہ چھومنترکب ہوگا؟ کیسےہوگا؟؟ یہ سب تو ابھی راز ہے، لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ ایان کا پلان بڑا خاص ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایان علی اوران کے قریبی ساتھیوں کی ہورہی ہے کڑی نگرانی۔
ذرائع کہتے ہیں کہ حساس اداروں نے ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کو الرٹ کردیا ہے۔