صحت و سائنس
28 نومبر ، 2015

شکارپور: چنگ چی میں پیدا ہونیوالے 3میں سے 2بچے انتقال کر گئے

شکارپور: چنگ چی میں پیدا ہونیوالے 3میں سے 2بچے انتقال کر گئے

شکار پور.....شکار پور میں چنگ چی رکشے میں پیدا ہونے والے تین بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے ہیں،اہل خانہ کے مطابق بچوں کا انتقال شدید سردی کے باعث ہوا۔

گزشتہ روز خاتون کو گوٹھ فیضولاڑو سے سول اسپتال پہنچایا جارہا تھاکہ چنگ چی رکشے میں ہی تینوں بچوں کی ولادت ہوگئی ، نومولود میں ایک بیٹی اور دوبیٹے شامل تھے ۔

خاتون کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے گزشتہ روز بچے اور ماں کو صحت مند قرار دے کر گھر گوٹھ عظیم جعفری بھیج دیا تھا پر شدید سردی کی وجہ سے ایک بچہ اور ایک بچی انتقال کرگئے۔

مزید خبریں :