صحت و سائنس
28 نومبر ، 2015

پرائم منسٹرہیلتھ انشورنس پروگرام جلدشروع کیا جا رہا ہے،سائرہ افضل تارڑ

پرائم منسٹرہیلتھ انشورنس پروگرام جلدشروع کیا جا رہا ہے،سائرہ افضل تارڑ

لاہور.....وزیرمملکت برائےصحت سائرہ افضل تارڑکاکہناہے کہ غریب اور مستحق افراد کو علاج معالجےکی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

لاہورمیں کالج آف فزیشنز اینڈسرجنز پاکستان ریجنل سینٹرکی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں سائرہ افضل کاکہنا تھاکہ دسمبر کے دوسرے ہفتےمیں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کریں گے،اس پروگرام سےیومیہ 100 روپےسےکم آمدن والےافراداستفادہ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن مشکل تھے تاہم لوگوں نےاعتماد کیا،وزیرمملکت برائےصحت نےڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ پر بھی زوردیا۔

مزید خبریں :