صحت و سائنس
09 دسمبر ، 2015

لاہور: جیو نیوز کی خبر پر ایکشن، ایڈیشنل ڈائر یکٹر ای پی آئی معطل

لاہور: جیو نیوز کی خبر پر ایکشن، ایڈیشنل ڈائر یکٹر ای پی آئی معطل

لاہور........جیو نیوز پر خناق سے بچوں کی ہلاکتوں کی خبر نشر ہونے پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آگیا، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام اور اسٹور آفیسر کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خناق کی بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے ای پی آئی پروگرام کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد اور اسٹور آفیسر ڈاکٹر نعیم جاوید اعوان کو معطل کر دیا ہے۔ دونوں افسران کو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں دو ماہ کے دوران 18 بچے خناق سے ہلاک ہوچکے ہیں اور خناق سے متاثرہ بچوں کی اسپتالوں میں آمد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں :