08 جنوری ، 2016
لاس ویگاس.......امریکا کے شہر لاس ویگاس میں نئے سال کی پہلی جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مزین اشیاء کی نمائش 'CES 2016'جاری ہے۔اس نمائش میں جدید ترین ٹی وی، ریفریجریٹر، ڈرونز، اسمارٹ فونز اور گاڑیایوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تین روزہ انٹر نیشنل سی ای ایس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات متعارف کروائی جارہی ہیں جس میں دنیا بھر کی معروف کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ۔ اس الیکٹرونک میلے کا مقصدسال کے آغاز پرعالمی سطح پر ایک اچھا امیج بنانا ہے۔
جدید مصنوعات کی اس نمائش میں اسمارٹ فریج،الیکٹرک کار،مڑنے والی ایل ای ڈی،میگا ڈرون اور اسی طرح کی کئی انوکھی اوردلچسپ ایجادات یہاں آنے والے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔